اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 18
(1) اُردو قواعد مشق مندرجہ ذیل عبارت اپنی کا پی میں خوشخط لکھیں اور ماضی قریب شناخت کر کے اس کے نیچے سرخ روشنائی سے نشان لگائیں۔جامعہ کے ایک طالب علم نے کھیل کے میدان میں جانے سے پہلے اپنی کاپی میں مندرجہ ذیل عبارت تحریر کی :- میں نے دو پہر مطالعہ میں گزاری ہے ، عصر کی نماز بھی ادا کر لی ہے، حقیقہ الوحی کا درس بھی سن لیا ہے، اور چائے کی دوکان سے گرم دودھ پی لیا ہے، مجھے کافی دیر سے پیاس محسوس ہو رہی تھی دودھ پینے سے پہلے پانی پی لیا ہے، کچھ بسکٹ بھی کھالئے ہیں، کپڑے بھی تبدیل کر لئے ہیں اور اپنی الماری کو تالا لگا دیا ہے ، چابی جیب میں رکھ لی ہے، سائیکل میں ہوا بھر لی ہے، اب میں اس پر سوار ہوکر کھیلنے جارہا ہوں۔“ مغرب کی نماز کے بعد اُس نے لکھا: میں کھیل کر واپس آ گیا ہوں، میں نے نہا لیا ہے، کپڑے تبدیل کر لئے ہیں، مغرب کی نماز ادا کر لی ہے، باجماعت نماز کے بعد دوسنتیں بھی ادا کر لی ہیں، رات کا کھانا کھا لیا ہے ، اب میں ڈائیٹنگ ہال میں ایم۔ٹی۔اے دیکھ رہا ((IA)