اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد)

by Other Authors

Page 19 of 89

اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 19

(۲) ہوں، اور ڈائیری لکھ رہا ہوں۔“ اُردو قواعد ہر طالب علم اپنی اپنی کاپی میں مذکورہ بالا عبارت کی طرح ایسی عبارت لکھے جس میں دس بار ماضی قریب استعمال ہوا ہو۔سوال :: ماضی بعید کی گردان کا کیا طریق ہے؟ جواب :: ماضی کے ہر صیغے کے آخر میں "تھا" لگا دیا جائے تو ماضی بعید بن جاتا ہے۔ماضی بعید کی پہلی گردان نمبر شمار علامت صیغه صیغہ واحد۔مذکر۔غائب اُس ایک مرد نے لکھا تھا تثنیہ۔مذکر۔غائب اُن دو مردوں نے لکھا تھا جمع۔مذکر۔غائب اُن سب مردوں نے لکھا تھا واحد مؤنث غائب اُس ایک عورت نے لکھا تھا تثنیہ۔مؤنث۔غائب ان دو عورتوں نے لکھا تھا جمع مؤنث غائب اُن سب عورتوں نے لکھا تھا ((19)