اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد)

by Other Authors

Page 8 of 89

اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 8

سوال :: اسم کسے کہتے ہیں؟ اُردو قواعد جواب :: اسم نام کو کہتے ہیں۔اور اسم کی جمع اسماء ہے۔آدمیوں ، جانوروں اور چیزوں کے ناموں کو اسماء کہتے ہیں۔جیسے خالد ، احمد ، محمود، زید، بکر، بکری، گائے مرغی ، کبوتر ، آلو، ٹماٹر وغیرہ۔نیز اسم کی ایک پہچان یہ بھی ہے کہ اگر یہ اکیلا بولا جائے تو بات سمجھ آجاتی ہے جیسے۔اگر زید نام لیا جائے تو ذہن میں آئے گا کہ یہ کسی انسان کا نام ہے۔پھر اس کے معنی میں ماضی، حال، مستقبل تینوں زمانوں میں سے کوئی زمانہ بھی نہیں پایا جاتا۔اس لئے اسے اسم کہا جاتا ہے۔سوال :: فعل کسے کہتے ہیں؟ جواب :: ایسا کلمہ جوا گرا کیلا بولا جائے تو مطلب سمجھ میں آ جاتا ہے اور اس میں ماضی ، حال اور مستقبل مینیوں زمانوں میں سے کسی زمانے کا ذکر ہو مثلا " آیا اس کلمہ کو سننے سے یہ سمجھ آتا ہے کہ کوئی آدمی ماضی میں آیا ہے۔" آرہا ہے اس کلمہ کو سننے سے سمجھ آتا ہے کہ کوئی آدمی حال کے زمانہ میں آرہا ہے۔آئیگا اس کلمہ کے سنے سے یہ سمجھ آتا ہے کہ کوئی آدمی مستقبل یعنی آئندہ زمانہ میں آئے گا۔((^)