اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد)

by Other Authors

Page 77 of 89

اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 77

اُردو قواعد تمرین استاد طلبہ کو مندرجہ ذیل محاورں میں سے ہر روز کم از کم دس محاورں کو جملوں میں استعمال کرنا سکھائے اور کاپیوں پر لکھوائے۔محاورات مطلب آب دیدہ ہونا آنکھوں میں آنسوں بھر جانا آب و دانہ اٹھنا رزق اٹھنا، موت آنا، سفر پیش آنا۔آب و ہوا راس آنا کسی مقام کے موسم یا پانی اور ہوا کا موافق ہونا اپنا سا منہ لے کر رہ جانا شرمندہ ہونا اپنا الو سیدھا کرنا کسی کو بیوقوف بنا کر اپنا کام نکالنا اپنے حق میں کانٹے بونا نقصان پہنچانے والی بات کرنا آسمان زمین کے قلابے ملانا بڑی شیخی بگھارنا آگ لگا کر پانی لے کر دوڑنا جھگڑا پیدا کر کے ظاہرا اُسے دور کرنے کی کوشش کرنا آگ میں تیل ڈالنا جھگڑے کو بڑھانا آستین کا سانپ آڑے آنا ہر وقت کا دشمن مصیبت میں کام آنا