اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 48
اُردو قواعد سب نکرہ کہلاتے ہیں۔سوال :: معرفہ کی کتنی قسمیں ہیں؟ جواب :: اسم معرفہ کی چار قسمیں ہیں: (۱) علم (۲) اسم ضمیر (۳) اسم اشاره (۴) اسم موصول (۱) علم :: نام خطاب، لقب، کنیت کو کہتے ہیں۔ان کی تعریف درج ذیل ہے نام :: جیسے محمد احمد محمود۔خالد عمر۔وغیرہ :: جیسے سر۔بی اے۔ایم اے :: خلیل اللہ (حضرت ابراھیم علیہ السلام ) کا لقب ہے اور کلیم اللہ حضرت موسی کا لقب ہے۔کنیت :: بیٹے یا بیٹی کی طرف منسوب ہونا مثلاً ”ابوبکر، یعنی بکر کا باپ سوال :: ضمیر کس کو کہتے ہیں؟ جواب :: عام قاعدہ ہے کہ اگر کسی عبارت میں کسی اسم کا ذکر گزر چکا ہو تو اُس کا دوبارہ نام لینے کی ضرورت نہیں بلکہ اُس کی جگہ استعمال ہونے والے لفظ کو ضمیر کہتے ہیں۔مثلاً زید کمرے میں داخل ہوا اور وہ کرسی پر بیٹھ گیا۔اس جملے میں زید اسم ہے، اور وہ ضمیر ہے جو کہ زید کی جگہ آتی ہے۔مندرجہ ذیل ضمائر پر غور کریں: خالد آیا اور استاد نے اس کو سبق سنانے کے لئے کہا۔تین طالب علم دیر سے آئے استاد نے اُن کو کھڑا کر دیا۔(1) (٢) دو ((VJ))