اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 47
اُردو قواعد اسم کی قسمیں۔معرفہ ونکرہ معنوں اور مفہوم کے لحاظ سے اسم کی دو قسمیں ہیں: (۱) معرفه (۲) نکره سوال :: معرفہ کی کیا تعریف ہے؟ جواب:: معرفہ سے مُراد ہے پہچانا ہوا۔معرفہ اس اسم کو کہتے ہیں جس سے خاص شخص یا خاص چیز کبھی جائے۔جب آپ کے سامنے مکہ بولا جائے تو آپ فورا سمجھ جائیں گے کہ اسلام کے دائمی مرکز کا نام لیا جا رہا ہے۔اگر آپ کے سامنے حضرت علی کا نام بولا جائے تو آپ فورا سمجھ جائیں گے کہ چوتھے خلیفہ کا نام لیا جا رہا ہے۔آپ ہمالیہ کا نام سنتے ہی سمجھ جائیں گے کہ پہاڑ کا نام لیا جا رہا ہے۔اسی طرح گنگا، جمنا، کا نام سنتے ہی ان دریاؤں کا تصور آپ کے ذہن میں آجائے گا جو ہندوستان کے مشہور دریا ہیں۔سوال :: نکرہ کی کیا تعریف ہے؟ جواب :: وہ چیز جو معین نہ ہو اور جسے ہم جانتے پہچانتے نہ ہوں اُسے نکرہ کہا جاتا ہے۔مثلاً ہم ایک لفظ ” آدمی سنتے ہیں تو ہمیں پتہ نہیں چلتا کہ کون سا آدمی ہے اور اس کا کیا نام ہے اور کہاں رہتا ہے۔”کتاب“ اس کے سننے سے ہم کو علم نہیں ہوتا کون سی کتاب ہے، کس کی کتاب ہے۔شہر “ کون سا شہر ؟ ”لڑکا“ کون سا لڑکا ؟ گھوڑا ، ہاتھی وغیرہ (rz)