اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد)

by Other Authors

Page 32 of 89

اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 32

اردو قواعد معروف اور مجہول سوال :: فعل معروف کی کیا تعریف ہے؟ جواب ہے :: فعل کی فاعل کے لحاظ سے دو قسمیں ہیں۔(۱) فعل معروف (۲) فعل مجهول (1) فعل معروف :: جس فعل کے فاعل کا ہمیں علم ہو اُسے فعل معروف کہتے ہیں۔مثلا زید نے لکھا ” لکھا " فعل ہے اور اس کا فاعل زید ہے۔فعل کا فاعل ہماری پہچان اور ہمارے علم میں آگیا اس لئے اسے فعل معروف کہا جاتا ہے۔معروف کے معنے ہیں جانا پہچانا ہوا۔سوال :: فعل مجہول کی کیا تعریف ہے؟ جواب :: جس فعل کا فاعل معلوم نہ ہوا سے فعل مجہول کہا جاتا ہے۔جیسے ابو جہل قتل کیا گیا۔اس جملے میں قتل کیا گیا فعل مجہول ہے۔کیوں کہ قتل کرنے والے کا علم نہیں ہے۔مجہول کے معنے ہیں جس کے فاعل کا علم نہ ہو۔فاعل کا علم نہ ہونے کی وجہ سے اسے مجہول کہا جاتا ہے۔(۳۲)