اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 77 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 77

اُردو کی کتاب چهارم صاحب ناظر اعلیٰ منعقد ہوا جس میں حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کو آئندہ کے لئے خلیفہ منتخب کیا گیا۔اراکین مجلس انتخاب نے اسی وقت آپ کی بیعت کی اس کے بعد انتخاب کا اعلان ہوا اور انداز اپانچ ہزار افراد نے اسی دن آپ کی بیعت کی پھر بیرونی جماعتوں نے تاروں اور خطوط کے ذریعہ اقرار اطاعت کیا اور ساری جماعت نے والہانہ انداز میں قدرت ثانیہ کے تیسرے مظہر حضرت مرزا ناصر احمد صاحب رحمہ اللہ کو اپنا امام تسلیم کیا۔مسجد بشارت کی تاسیس: حضور نے جون تا اکتوبر ۱۹۸۰ ء یورپ کا جو سفر کیا اس کا اہم ترین واقعہ مسجد بشارت پید رو آباد کی تأسیس تھا۔اس سفر کے دوران حضور اسپین تشریف لے گئے اور قرطبہ سے بائیس تیس میل قصبہ پیدروآباد میں ایک مسجد کی بنیاد رکھی جو حضور کے عہد مبارک میں ہی پایہ تکمیل کو پہنچ گئی۔حضور نے اس کا نام مسجد بشارت تجویز فرمایا اور اس کے افتتاح کے لئے ۱۰ ستمبر ۱۹۸۲ء کی تاریخ مقرر فرمائی۔یہ مسجد ۷۴۴ سال بعد تعمیر ہونے والی اسپین کی پہلی مسجد ہے۔مسجد کی بنیاد رکھے جانے کے وقت پید رو آباد کے ہزاروں مرد عورتوں اور بچوں نے بڑی خوشی سے اس تقریب LL