اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 78 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 78

اُردو کی کتاب چهارم میں شرکت کی۔قصبہ کی ایک معمر ترین عورت اور ایک سب سے کم عمر بچے نے بھی بذریعہ اپنی والدہ سنگِ بنیاد رکھنے کی سعادت حاصل کی۔آپ نے اپنے عہد خلافت میں بہت سی تحریکات جاری فرمائیں۔ہر تحریک پر جماعت نے دل و جان سے لبیک کہا۔آپ نے ساری دنیا کے لوگوں کو یہ پیغام دیا: محبت سب سے نفرت کسی سے نہیں مورخہ ۸، ۹ جوان ۱۹۸۲ء کی درمیانی شب آپ مختصری علالت کے بعد وفات پاگئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ * ۱۰ جون کو سیدنا حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے بعد نماز عصر احاطہ بہشتی مقبرہ ربوہ میں نماز جنازہ پڑھائی جس میں ایک لاکھ کے قریب افراد شریک ہوئے۔نماز جنازہ کے بعد حضرت مصلح موعودؓ کے پہلو میں جانب شرق آپ کی تدفین عمل میں لائی گئی۔آپ نے ۷۳ سال کی عمر پائی۔(از دینی نصاب صح ۲۵۳) LA