اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 96 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 96

اُردو کی کتاب چهارم کے دست مبارک پر بیعت کی اس کے بعد مکرم سکریٹری صاحب نے ایم ٹی اے پر حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے انتخاب کا اعلان کیا اس کے بعد وہاں پر موجود تقریبا گیارہ ہزار افراد نے بھی بیعت کی سعادت حاصل کی۔مورخہ ۲۳ را پریل کو حضور انور ایدہ اللہ تعالی نے خطاب عام کے بعد بیعت لی اور اس کے بعد حضرت خلیفۃ امسیح الرابع کی نماز جنازہ پڑھائی۔آپ کے عہد خلافت میں جماعت احمد یہ انتہائی برق رفتاری سے ترقیات کی منازل طے کرتی چلی جارہی ہے جس کی جھلک ہر ملک میں نمایاں نظر آرہی ہے۔خلافت خامسہ کے مبارک عہد میں ہی عالمگیر جماعت احمدیہ نے خلافت احمد یہ صد سالہ جو ہلی بڑی کامیابی سے ساری دنیا میں اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء وشکر بجالاتے ہوئے منائی ہے۔اس موقعہ پر تبلیغ اسلام کے لئے خصوصی تقریبات و جلسے ہوئے ان میں سے بعض ملکی جلسوں میں حضرت خلیفہ امسیح الخامس نَصَرَهُ الله نَصْرًا عَزِيزا بنفس نفیس شریک ہوئے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے آقا کو ہر آن اپنی حفظ وامان میں رکھے نیز روح القدس سے تائید و نصرت فرماتا چلا جائے۔آمین۔۹۶