اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 95
اُردو کی کتاب چهارم یکم ستمبر ۲۰۰۲ء کو آپ نے جامعہ احمد یہ جو نیئر سیکشن ربوہ کا افتتاح فرمایا۔اپریل ۲۰۰۳ ء کو آپ نے سندھ کا سفر فر مایات ۱۹ را پریل ۲۰۰۳ء کو حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی کے لندن میں انتقال کے بعد مور محہ ۱۲۲ اپریل ۲۰۰۳ء کو مجلس انتخاب خلافت کا اجلاس مسجد فضل لندن میں منعقد ہوا اس موقعہ پر مسجد فضل کے اندر اور باہر لوگوں کا ایک جم غفیر موجود تھا ہجوم کی وجہ سے مسجد کا احاطہ خالی کروالیا گیا تا کہ زیادہ سے زیادہ احباب جماعت اس بابرکت کا روائی کو دیکھ سکیں۔ہجوم کا یہ عالم تھا کہ سڑکیں بھی بھری ہوئی تھیں۔ت کونسل نے سڑکیں عام ٹریفک کے لئے بند کر دی تھیں۔تمام ممبران قطار میں لگ کر کارڈ دکھا کر مسجد فضل میں داخل ہوئے اور دروازہ بند کر دیا گیا۔صدر صاحب اور سیکرٹری صاحب کرسیوں پر بیٹھے جبکہ باقی سب ممبران بلاک میں تقسیم ہوکر زمین پر بیٹھے۔اجلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا اس کے بعد مکرم سیکرٹری صاحب نے قواعد پہلے اردو میں اور پھر انگریزی میں پڑھ کر سنائے اس کے بعد انتخاب خلافت کے لئے نام پیش ہوئے۔حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب خلیفتہ اسیح الخامس منتخب ہوئے اور وہاں موجود تمام اراکین نے حضور ۹۵