اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 70 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 70

اُردو کی کتاب چهارم علوم کا چسکا پیدا کرنے کیلئے قرآن کریم کی ایک نہایت مختصر مگر عام فہم تغییر الگ تحریر فرمائی جس کا نام تفسیر صغیر ہے۔(۶) بحیثیت امام اور خلیفہ وقت جماعتی ذمہ داریوں کو نبھانے کے علاوہ آپ نے ملک وملت کی خدمت میں نمایاں اور قابل قدر حصہ لیا۔آپ کی تعظیمی صلاحیتوں کے پیش نظر مسلمانان کشمیر کو آزادی دلانے کیلئے جب آل انڈیا کشمیر کمیٹی قائم ہوئی تو آپ کو اس کا صدر منتخب کیا گیا۔ہراہم سیاسی مسئلہ کے بارے میں آپ نے مسلمانان ہند کی رہنمائی کی اور بیش قیمت مشوروں کے علاوہ دامے درمے سخنے ہر طرح ان کی امداد کی۔کئی مرتبہ اپنے سیاسی مشوروں کو کتابی شکل میں شائع کر کے ملک کے تمام سر بر آوردہ اشخاص تک نیز ترجمہ کے ذریعہ ممبران برٹش پارلیمنٹ اور برٹش کیبنٹ تک پہنچایا۔(۷) تقسیم ملک کے وقت جہاں آپ نے مسلمانوں کی حفاظت اور بہبود کیلئے مقدور بھر کوششیں کیں وہاں اپنی جماعت کے لئے ۱۹۴۸ء میں ربوہ جیسے بے آب و گیاہ علاقہ میں ایک فعال مرکز قائم کیا۔(۸) آپ نے تاریخ اسلام کے واقعات کو بہتر رنگ میں سمجھنے اور یا در رکھنے کیلئے ہجری شمسی سنہ جاری فرمایا۔