اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 69
اُردو کی کتاب چهارم انجمن احمدیہ کی بنیاد رکھی اس کے نتیجہ میں بفضل ایزدی یورپ، ایشیا، افریقہ اور امریکہ کے مختلف ممالک اور جزائر میں نے تبلیغی مشن قائم ہوئے ہینکڑوں مساجد تعمیر ہوئیں ، قرآن کریم کے مختلف زبانوں میں تراجم ہوئے اور کثرت کے ساتھ اسلامی لٹریچر مختلف زبانوں میں شائع کیا گیا اور لاکھوں افراد اسلام کے نور سے منور ہوئے۔(۳) اندرون ملک دیہاتی علاقوں میں تبلیغ کے کام کو موثر رنگ میں چلانے کیلئے ذیلی تنظیمیں یعنی انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ، اطفال الاحمدیہ، لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ قائم فرمائیں تا کہ مرد اور عورتیں، بچے اور جو ان سب اپنے اپنے رنگ میں آزادانہ طور پر تعلیم وتربیت کا کام جاری رکھ سکیں اور نئی نسل میں قیادت کی صلاحیتیں اُجاگر ہوں۔ان تنظیموں کا قیام جماعت پر احسان عظیم ہے۔(۴) جماعت میں مل جل کر اور منتظم رنگ میں کام کو جاری رکھنے کے لئے مجلس شوری کا قیام فرمایا۔(۵) قرآنی علوم کی اشاعت اور ترویج کیلئے درس قرآن کا سلسلہ جماعت میں جاری رکھا۔تفسیر کبیر کے نام سے کئی جلدوں میں ایک تعلیم تفسیر لکھی جس میں قرآنی حقائق و معارف کو ایسے اچھوتے انداز میں پیش کیا کہ دل تسلی پاتے ہیں اور اسلام کی حقانیت خوب واضح ہوتی ہے اس کے علاوہ ہر طبقہ کے لوگوں میں قرآنی 19