اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 65
اُردو کی کتاب چهارم خواب میں ایک فرشتہ ظاہر ہوا اور اس نے سورہ فاتحہ کی تفسیر سکھائی اس کے بعد سے تفسیر قرآن کا علم خدائے تعالیٰ خود عطا کرتا چلا گیا۔۱۹۰۶ء میں جب آپ کی عمر سترہ سال تھی صدر انجمن احمدیہ کا قیام عمل میں آیا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کو مجلس معتمدین کا رکن مقرر کیا۔۲۶ مئی ۱۹۰۸ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جب وصال ہوا تو غم کا ایک پہاڑ آپ پر ٹوٹ پڑا غم اس بات کا تھا کہ سلسلہ کی مخالفت زور پکڑے گی اور لوگ طرح طرح کے اعتراضات کریں گے تب آپ نے حضور کے جسدِ اطہر کے سرہانے کھڑے ہوکر اپنے رب سے عہد کیا کہ: اگر سارے لوگ بھی آپ ( یعنی مسیح موعود ) کو چھوڑ دیں اور میں اکیلا رہ جاؤں گا تو میں اکیلا ہی ساری دنیا کا مقابلہ کروں گا اور کسی مخالفت اور دشمنی کی پرواہ نہیں کروں گا۔“ یہ عہد آپ کی اولوا العزمی اور غیرت دینی کی ایک روشن دلیل ہے۔تاریخ شاہد ہے کہ آپ نے اس عہد کو خوب نبھایا۔قرآن کریم کا فہم آپ کو بطور محبت عطا ہوا تھا جس کا اظہار اُن تقاریر سے ہوتا تھا جو آپ وقتا فوقتنا جلسہ سالانہ پر یا دوسرے مواقع پر کرتے تھے۔آیت کریمہ لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ کے مطابق سیہ اس امر کا ثبوت تھا کہ سیدنا پیارے محمود کے دل میں خدا اور اس کے رسول اور اس