اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 66 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 66

اُردو کی کتاب چهارم کے کلام پاک کی محبت کے سوا کچھ نہ تھا۔لیکن بُرا ہوحسد اور بغض کا کہ منکرین خلافت آپ کے خلاف بھی منصوبے بناتے رہے اور کوشش کرتے رہے کہ کسی طرح خلیفہ اول آپ سے بدظن ہو جائیں ان کو آپ سے دشمنی اس بنا پر تھی کہ اول آپ خلیفہ اول کے کامل فرمانبردار اور حضور کے دست و بازو اور زبردست موید تھے۔دوسرے آپ کے تقوی طہارت تعلق باللہ اجابت دعا اور مقبولیت کی وجہ سے انہیں نظر آرہا تھا کہ جماعت میں آپ کی ہر دلعزیزی اور مقبولیت روز بروز ترقی کر رہی ہے اور خود حضرت خلیفہ اسیح الاوّل بھی آپ کا بے حد اکرام کرتے ہیں ان وجوہات کے باعث آپ کا وجود منکرین خلافت کو کھٹکتا تھا۔خلافت اولی کے دور میں آپ نے ہندوستان کے مختلف علاقوں نیز بلا د عرب و مصر کا سفر کیا۔حج بیت اللہ سے مشرف ہوئے۔1911ء میں آپ نے مجلس انصار اللہ قائم فرمائی اور ۱۹۱۳ء میں اخبار الفضل جاری کیا اور اس کی ادارت کے فرائض اپنی خلافت کے دور تک نہایت قابلیت اور عمدگی سے سرانجام دیئے۔عہد خلافت : حضرت خلیفۃ الی الاول کی وفات کے بعد ۴ مارچ ۱۹۱۴ء کو مسجد نور میں خلافت کا انتخاب ہوا۔دو اڑھائی ہزار افراد نے جو اس وقت موجود تھے بیعت ۶۶