اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 36 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 36

اُردو کی کتاب چهارم منطق و فلسفہ اور حکمت کا علم حاصل کیا۔جوانی میں بھی خلوت نشینی پسند رہی۔قرآن کریم و احادیث نبوی نیز دوسرے مذاہب کی مذہبی کتب کا مطالعہ آپ کا محبوب مشغلہ تھا اور بیشتر وقت یا دالہی یا قرآن کریم پر غور وفکر میں گذرتا تھا۔عشق محمد آپ کے رگ و ریشہ میں رچا ہوا تھا۔بس ایک ہی خواہش اور ایک ہی دھن تھی کہ کسی طرح دین مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت ہو اور اسلام کا نورآشکار کیا جائے۔آپ کے مذہبی شغف اور گوشہ نشینی کی وجہ سے آپ کے والد بزرگوار کو یہ فکر دامنگیر رہتا کہ اس بچے کی آئندہ زندگی کیسے بسر ہوگی۔اگر چہ آپ کی طبیعت کا میلان دنیا داری کے کاموں کی طرف قطعا نہ تھا تاہم آپ نے والد ماجد کی اطاعت کے جذبہ سے ان کے اصرار پر کچھ عرصہ سیالکوٹ میں ملازمت کی اور جدی جائیداد کے حصول کے سلسلہ میں مقدمات کی پیروی بھی کی۔لیکن بہت جلد والد کی اجازت سے ان امور سے دستکش ہو گئے اور تبلیغ حق کی مہم میں بدل و جان مصروف ہوئے۔۱۸۷۶ء میں والد ماجد کا انتقال ہو گیا انکی وفات سے قبل الہاما اللہ تعالیٰ نے اس حادثہ کی اطلاع آپ کو دی اور اليْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کے الفاظ میں یہ بھی ڈھارس بندھائی کہ وہ خود آپ کا کفیل ہوگا۔والد کی وفات کے ۳۶