اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 35
سبق نمبر : ۷ اُردو کی کتاب چهارم حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی عليه الصلوة والسلام ابتدائی زندگی: ( ۱۹۰۸ - ۱۸۳۵۔بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام ۱۴شوال ۱۲۵۰ هجری مطابق ۱۳ فروری ۱۸۳۵ء بروز جمعه قادیان ضلع گورداسپور ، پنجاب (بھارت) میں پیدا ہوئے۔آپ فارسی قوم کے ایک نہایت معزز خاندان کے چشم و چراغ تھے۔آپ کے مورث اعلیٰ حضرت مرزا ہادی بیگ صاحب سمرقند سے ہندوستان تشریف لائے تھے۔آپ کے والد کا نام حضرت مرزا غلام مرتضیٰ اور والدہ کا نام چراغ بی بی تھا۔بچپن سے ہی آپ کی طبیعت میں نیکی و پاکیزگی اور متانت و سنجیدگی پائی جاتی تھی۔دوسرے بچوں کی طرح کھیل کود کی طرف ذرا بھی راغب نہ تھے۔تنہائی کو پسند کرتے اور گہرے غور و خوض کے عادی تھے۔ابتدائی تعلیم گھر پر ہی ہوئی۔پھر والد کے مقرر کردہ اساتذہ سے آپ نے فارسی پڑھی اور کچھ صرف و نحو نیز ۳۵