اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 108 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 108

اُردو کی کتاب چهارم ترکیہ اموال کے ڈر سے ایک دفعہ پہنے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دو عورتوں کو جو آپ کی خدمت میں کڑوں کے ساتھ حاضر ہوئیں وعید کرتے ہوئے فرمایا: "اگر زکوۃ ادا نہ کی تو خدا قیامت کے دن اس کے مقابل پر آگ کے کڑے پہنائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :- ,, ہر ایک جوز کوۃ کے لائق ہے زکوۃ دے۔“ ذیلی تنظیمیں: سید نا حضرت مرزا بشیرالدین محمود احمد خلیفہ المسح الثانی نے تربیتی نقطہ نظر سے احباب و خواتین جماعت کو مختلف ذیلی تنظیموں میں تقسیم فرمایا۔ان تنظیموں کے بارہ میں یہ بات نوٹ کرنے کے قابل ہے کہ یہ خالصہ مذہبی تنظیمیں ہیں جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔یہ تنظیمیں مختلف ادوار سے متعلقہ احباب و خواتین کی تعلیم و تربیت کی ذمہ دار ہیں اور ان کی اخلاقی ، دینی ، روحانی، ذہنی صلاحیتوں کو اُجا گر کرتی رہتی ہیں۔جماعت احمدیہ کے ہر فرد کا اپنی عمر کے اعتبار سے ان تنظیموں سے منسلک رہنا ضروری ہے۔لجنہ اماء الله : ی احمدی مستورات کی روحانی تنظیم ہے۔اس کا قیام ۱۹۲۲ء میں عمل میں آیا I-A