اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 106 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 106

اُردو کی کتاب چهارم چنده تحریک جدید : ۱۹۳۴ء میں سیدنا حضرت مصلح موعود خلیفہ اسیح الثانی نے اس تحریک کو جاری فرمایا۔اس کے ذریعہ تمام دنیا میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے نام کو بلند کرنا مقصود ہے۔آج جماعت احمد یہ اسی مبارک تحریک کے تحت ۱۹۴ ملکوں میں پھیل چکی ہے۔ہراحمدی کا اس تحریک میں چندہ ادا کرنا ضروری ہے۔چندہ دہندگان کے اعتبار سے اس تحریک کو چار دفاتر میں تقسیم کیا گیا۔دفتر چہارم کا آغاز حضرت خلیفہ مسیح الرابع نے ۱۹۸۵ء میں فرمایا اس میں خصوصی چندہ دینے والوں کو معاونین خصوصی کہا جاتا ہے۔چنده وقف جدید سیدنا حضرت مصلح موعودؓ نے ۱۹۵۷ء میں اندرون ملک عوام کو عیسائی یلغار سے بچانے اور دیہاتی جماعتوں کی تعلیم و تربیت کیلئے اس تحریک کا اعلان فرمایا۔۱۹۸۵ء میں حضرت خلیفہ اُسیح الرابع رحمہ اللہ نے اس تحریک کو ساری دنیا کیلئے وسیع کر دیا۔اس تحریک کا ایک اہم شعبہ دفتر اطفال ہے جس میں جماعت احمدیہ کے بچے اور بچیاں چندہ ادا کرتے ہیں۔1۔4