اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 105 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 105

اُردو کی کتاب چهارم حصہ دیا جاوے بلکہ ضروری ہوگا کہ ایسا وصیت کرنے والا جہاں تک اس کیلئے ممکن ہے پابند احکام اسلام ہو اور تقویٰ اور طہارت کے امور میں کوشش کرنے والا ہو اور مسلمان خدا کو ایک جاننے والا اور اس کے رسول پر سچا ایمان لانے والا ہو اور نیز حقوق عباد غصب کرنے والا نہ ہو۔“ (رسالہ الوصیت، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۲۴) ان شرائط مندرجہ میں ایک شرط یہ ہے کہ وہ اپنی ماہانہ یا سالانہ آمد اور اپنی کل جائیداد کا زیادہ سے زیادہ تیسرا حصہ اور کم سے کم دسواں حصہ مقاصد وصیت کیلئے ادا کرے جسے حصہ آمد و حصہ جائیداد کہتے ہیں۔اور چندہ ادا کرنے والے مرد کو موصی اور عورت کو موصیہ کہا جاتا ہے جو شخص یہ چندہ (حصہ آمد ) ادا کرے اس پر چندہ عام لا زم نہیں۔چنده جلسه سالانه حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ۱۸۹۱ء میں خدا تعالیٰ سے اذن پا کر جلسہ سالانہ کی بنیاد رکھی۔مرکزی جلسہ کے علاوہ اب یہ جلسہ سالانہ ۷ سے زائد ممالک میں ہر سال منعقد ہوتا ہے۔اسکے لئے چندہ کا اعلان خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا جواب تک جاری ہے جس کی شرح ماہانہ آمد کا دسواں حصہ سال بھر میں ادا کرنا ہے۔۱۰۵