اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 85
اُردو کی کتاب چهارم ہیں۔اسبارے میں حضور نے سورہ تم السجدہ کی آیت ( آیت (۳۴) کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ مختلف مقاصد کی طرف بلانے والوں میں سے سب سے زیادہ مستحسن اور پیاری آواز اس بلانے والے کی ہے جو اپنے رب کی طرف بلائے لیکن اس کے ساتھ تین شرطیں لگادیں۔(۱) وہ اللہ کی طرف بلائے (۲) وہ عمل صالح رکھتا ہو (۳) وہ اعلان کرے کہ میں مسلمان ہوں۔در حقیقت اس آیت میں مسلمان بننے کی تعریف میں یہ امر شامل کر دیا کہ اس کیلئے داعی الی اللہ ہونا اور عمل صالح بجالا نا ضروری ہے۔داعی الی اللہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس دعوت میں بلانے والے کا ذاتی کوئی مقصد پنہاں نہ ہو۔وہ خالصہ اللہ تعالیٰ کی خاطر اس کی طرف بلائے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورہ توبہ آیت نمبر 1 میں فرمایا: یعنی اللہ تعالیٰ نے مومنوں سے ان کے نفوس بھی خرید لئے ہیں اور ان کے اموال بھی اور وہ اس کے بدلہ میں انہیں جنت عطا فرمائے گا۔اس سودے میں نفوس کی قربانی بھی طلب کی گئی ہے اور اموال کی بھی اور نفوس کو مقدم کر کے اسے شرط اول قرار دیا ہے۔۸۵