اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 56 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 56

اُردو کی کتاب چهارم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت: گورداسپور کے ایک شخص کے ذریعہ آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا غائبانہ تعارف ہوا اور حضور کا ایک اشتہار بھی نظر سے گذرا۔مارچ ۱۸۸۵ء میں قادیان پہنچ کر حضور علیہ السلام سے ملاقات کی۔اس وقت حضور نے نہ کوئی دعویٰ کیا تھانہ بیعت لیتے تھے تا ہم فراست صدیقی سے آپ نے حضور کو شناخت کیا اور حضور کے گرویدہ ہو گئے۔حضور کے ارشاد پر آپ نے پادری تھامس ہاول کے اعتراضات کے جواب میں کتاب فصل الخطاب اور پنڈت لیکھرام کی کتاب تکذیب براہین کے جواب میں تصدیق براہین احمدیہ تصنیف فرمائی۔۲۳ مارچ ۱۸۸۹ء میں جب لدھیانہ میں بیعت اولی ہوئی تو سب سے اوّل آپ نے بیعت کا شرف حاصل کیا۔ستمبر ۱۸۹۲ء میں ریاست کشمیر سے آپ کا تعلق منقطع ہو گیا تو بھیرہ میں مطلب جاری کرنے کے لئے ایک بڑا مکان تعمیر کرایا۔ابھی وہ مکمل نہیں ہوا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشاد کے بموجب قادیان میں دھونی رما کر بیٹھ رہے۔قادیان میں ایک مکان بنوا کر اس میں مطب شروع کیا۔حضرت مسیح موعود ۵۶