اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 47 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 47

اُردو کی کتاب چهارم میں آیا جو سورہ نور میں بیان فرمودہ چار شرائط سے آراستہ ہو گئی جس کے نتیجہ میں جماعت احمدیہ میں خلافت راشدہ کا سلسلہ شروع ہوا۔یہ نظام خلافت اسی سابقه خلافت راشدہ کا تسلسل ہے جو آج سے چودہ سو برس قبل سید نا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد منہاج نبوت پر قائم ہوا تھا اس خلافت راشدہ کے بعد امت محمدیہ میں جو مختلف دور آنے والے تھے اور آخر حضرت امام مہدی علیہ السلام کے بعد دوبارہ اسی خلافت راشدہ کا سلسلہ شروع ہونے والا تھا اس بارے میں مخبر صادق حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے تفصیل کے ساتھ پیشگوئی کے رنگ میں بیان فرمایا تھا: چنانچہ مسند احمد مشکوۃ کی اس حدیث کا ترجمہ یوں ہے: حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں نبوت (یعنی نبی کا وجود ) اس وقت تک رہے گی جب تک خدا چاہے گا پھر اسے اللہ تعالیٰ اُٹھالے گا پھر (نبی کے وصال کے معا بعد ) خلافت طریق نبوت پر قائم ہو جائے گی۔جب تک اللہ تعالیٰ چاہے گا یہ ۴۷