اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 151
سبق نمبر : ۲۱ اُردو کی کتاب چهارم طلباء جامعہ احمدیہ کا سفر دہلی اللہ تعالیٰ کا قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ: ترجمہ: کیا یہ لوگ زمین میں نہیں پھر تے تا دیکھتے کہ ان سے پہلے لوگوں کا انجام کیا ہو ا تھا۔وہ لوگ ان سے طاقت اور پیچھے چھوڑے ہوئے نشانوں کے لحاظ سے بڑے تھے سو اللہ نے ان کو ان کے گناہوں کی وجہ سے تباہ کر دیا اور کوئی بھی اللہ کی گرفت سے ان کو بچانے والا پیدا نہیں ہوا۔قرآن مجید کے انہیں ارشادات کے پیش نظر جامعہ احمدیہ قادیان کے طلباء کو سيرُوا فِي الْأَرْضِ پروگرام کے تحت ہر سال بعض تاریخی مقامات دیکھنے کے لئے بھیجوایا جاتا ہے اس سال کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ جامعہ کے طلباء کو ان مقامات پر لے جایا جائے گا جہاں سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام تشریف لے گئے تھے نا اور ضمناً دوسرے تاریخی مقامات کو بھی دکھایا جائے گا۔چنانچہ اس سلسلے کی پہلی کڑی کے طور پر دہلی کا سفر اختیار کیا گیا۔مورخہ ۳۰ جنوری ۲۰۰۸ء کو الدرجه استاد سہ والخمسہ کے طلباء اور اساتذہ کا یہ ۱۵۱