اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 139 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 139

سبق نمبر : 19 اُردو کی کتاب چهارم وہ چراغ جلتا ہے حضرت یعقوب علی صاحب عرفانی رضی اللہ عنہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جلیل القدر صحابی تھے۔آپ ۱۸۹۳ء رمضان ۱۳۱۰ هجری کے پہلے عشرہ میں پہلی بار قادیان تشریف لائے بٹالہ سے قادیان کے لئے بذریعہ ٹانگہ ( یکہ ) یا پیدل سفر کرنا پڑتا تھا۔اس سفر میں عرفانی صاحب کے ساتھ کیا بیتی انہیں کے الفاظ میں پڑھیں۔اس وقت بٹالہ میں عصر کے بعد گاڑی پہنچتی تھی اس لئے کہ امرتسر میں گاڑی بدلنی ہوتی تھی۔رمضان ۱۳۱۰ کا پہلا عشرہ تھا میں چونکہ اس سفر سے ناواقف تھا اور اس کے علاوہ حضرت کے حضور پیش کرنے کے لئے مختلف قسم کی سبزیوں کا ایک بنڈل تھا۔بٹالہ سے کوئی یکہ مل نہ سکا تھا اسی لئے ایک مزدور جو دوانی وال کا ایک چمار تھا لیا۔اس نے یقین دلایا کہ میں قادیان کا راستہ جانتا ہوں۔بعض اور لوگوں سے پوچھ کر بھی تسلی کی اور بڑا نشان راہ یہ بتایا گیا کہ نہر سے آگے جا کر جو بائیں ۱۳۹