اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 140 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 140

اُردو کی کتاب چهارم طرف کا موڑ آئے گا وہ قادیان جاتا ہے اس تحقیق اور مزدور مذکور کی مصروفیت کی وجہ سے کافی دیر ہوگئی اور راستہ میں وہ اپنا سامان اور سودا سلف جو اس نے اپنے لئے خریدا ہوا تھا پہنچانے کے لئے دوانی وال کی سڑک پر واقع کنویں کے پاس مجھے چھوڑ کر گھر گیا اور مجھے کافی دیر انتظار کرنا پڑا یہاں تک کہ آفتاب غروب ہو گیا اور نہر پر پہنچنے سے پہلے ہی تاریکی پھیل گئی اور چونکہ نہر خشک تھی ہمیں نہر کا پتہ بھی نہ لگا اور یہ پہلی غلطی ہوئی نتیجہ یہ ہوا کہ قادیان کا موڈ گزر کر ہم آگے چلے گئے اور مجھے تعجب ہوتا تھا نہر کیوں نہیں آئی یہاں تک کہ ہم ہر چوال کی نہر پر پہنچے وہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ ہم راستہ بھول گئے ہیں اور یہ بھی وہاں کے ایک چوکیدار سے معلوم ہوا تھ کان تو تھی مگر شوق نے اسے محسوس نہ ہونے دیا لیکن جب یہ معلوم ہوا کہ راستہ بھول گئے ہیں تو بڑا بوجھ طبیعت پر ہوا میں جوان تھا طبیعت میں تیزی اور غصہ تھا رہنما پر خفا ہونے لگا کہ تم نے دعویٰ کیا تھا کہ راستہ جانتا ہوں مگر اس کا کچھ نتیجہ نہ تھا اس نے مشورہ دیا کہ اب رات بہت ہوگئی ہے یہاں کوٹھی کے برآمدے میں پڑے رہتے ہیں دن نکلتے ہی چلیں گے اس وقت سفر مناسب نہیں۔میں نے ضد کی کہ ابھی واپس چلوغرض ہم واپس ہوئے اور لیل ( گاؤں کا نام) کے پاس پہنچ کر ۱۴۰