اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 126 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 126

بق نمبر ١٦٢ اُردو کی کتاب چهارم ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬ مُساوات کا اعلیٰ نمونہ مورخہ ۷ ارمضان ۲ هجری مطابق ۱۴ مارچ ۶۲۳ء کو بدر کے میدان میں مسلمانوں اور کفار قریش کے درمیان ایک جنگ ہوئی ، جو تاریخ اسلام میں غزوہ بدر کے نام سے مشہور ہے۔اس غزوہ میں شریک ہونے والے مسلمانوں کی تعداد تین سو تیرہ افراد پر مشتمل تھی جبکہ کفار کی تعداد ایک ہزار سے زائد تھی۔اللہ تعالی نے اپنے وعدہ کے مطابق مسلمانوں کو فتح عطا فرمائی اور انہوں نے کفار کے ستر (۷۰) سپاہیوں کو قیدی بنا لیا اور غزوہ کے اختتام پر انہیں مدینہ لے آئے اور مسجد نبوی میں رسیوں سے باندھ دیا انہیں قیدیوں میں سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے حقیقی چچا عباس اور داماد ابو العاص بھی تھے۔اُس وقت دونوں مسلمان نہ تھے۔عباس کو آپ سے اور آپ کو اُن سے بہت محبت تھی اُن کے متعلق انصار نے عرض کیا کہ یہ ہمارا بھانجہ ہے ہم انہیں بغیر فدیہ کے چھوڑ دیتے ہیں لیکن گو قیدی کو بطور احسان کے چھوڑ دینا اسلام میں جائز بلکہ پسندیدہ تھا مگر اس موقعہ پر عباس کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں مانا اور فرمایا کہ عباس فدیہ ادا کریں تب ۱۲۶