اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 112 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 112

سبق نمبر : ۱۵ اُردو کی کتاب چهارم صاحبزادہ عبداللطیف صاحب رضی اللہ عنہ کی عظیم شهادت تاریخ شہادت : ۱۴ جولائی ۱۹۰۳ء عزیز طلباء !! سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک جلیل القدر صحابی صاحبزادہ عبد اللطیف صاحب کو مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۰۳ کو افغانستان میں اس وجہ سے شہید کر دیا گیا تھا کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لائے اور آپ کی جماعت میں شامل ہو گئے تھے۔اس واقعہ کا بغور بار بار مطالعہ کریں۔حضرت صاحبزادہ سید محمد عبد اللطیف رضی اللہ عنہ کی ولادت ۱۸۵۳ء میں ہوئی۔آپ کے والد صاحب کا نام سید محمد شریف تھا۔آپ افغانستان کے صوبہ پکتیا کے علاقہ خوست کے رہنے والے تھے۔آپ کے گاؤں کا نام سید گاہ ہے جو کہ دریائے عمل کے کنارہ پر آباد ہے۔پکتیا میں چند گاؤں آپ کی ملکیت تھے۔زرعی اراضی کا رقبہ سولہ ہزار کنال تھا اس میں باغات اور پن چکیاں بھی تھیں۔اسکے علاوہ ضلع بنو میں بہت سی زمین تھی۔شہید مرحوم بہت عظیم عالم تھے۔عربی فارسی اردو پشتو پر آپ کو عبور حاصل تھا ۱۱۲