اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 101 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 101

اُردو کی کتاب چهارم فرمائی تھی اس تحریک کے چندہ سے جمع ہونے والے اموال اور واقفین زندگی وغیرہ کے انتظام اور بیرونی ممالک کے تبلیغی نظام کی نگرانی کیلئے انجمن تحریک جدید قائم کی گئی۔اس ادارے کے تحت بھی مختلف شعبے قائم ہیں ہر شعبے کے انچارج کو وکیل کہا جاتا ہے۔مثلاً وکیل التعليم ، وکیل التبشير ، وکیل المال وغیرہ اور او کالتوں کے نگران اعلیٰ کو وکیل اعلیٰ“ کہا جاتا ہے۔انجمن کا بھی ایک صدر ہوتا ہے جو صدرانجمن تحریک جدید“ کہلاتا ہے۔انجمن احمد یہ وقف جدید : حضرت خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے اندرونِ ملک کی دیہاتی جماعتوں کی تعلیم و تربیت کی غرض سے ۱۹۵۷ء میں وقف جدید کے نام سے ایک تحریک فرمائی تھی اس تحریک سے جمع ہونے والے چندہ کے انتظام اور تعلیم وتربیت کیلئے مقرر کئے گئے معلمین کی نگرانی وغیرہ کیلئے اک علیحدہ انجمن " وقف جدید انجمن احمدی" کے نام سے قائم فرمائی گئی اس انجمن کے تحت مختلف شعبے قائم ہیں اور ہر شعبہ کے انچارج کو ناظم کہا جاتا ہے۔اور تمام نظامتوں کا ایک صدر ہوتا ہے جو صدر وقف جدید انجمن احمدیہ کہلاتا ہے۔1+1