اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 94
اُردو کی کتاب چهارم سعادت پائی۔نومبر ۱۹۸۹ء کو بطور نائب صدر خدام الاحمدیہ مرکز یہ تقرر ہوا۔۱۹ جون ۱۹۹۴ء میں آپ کا تقرر بطور ناظر تعلیم صدر انجمن احمد یہ ہوا۔۱۹۹۴ ء تا ۱۹۹۷ء چیئر مین ناصر فاؤنڈیشن رہے اسی عرصہ میں آپ بطور صدر تزئین ربوہ کمیٹی بھی خدمات بجالاتے رہے۔آپ نے گلشن احمد نرسری کی توسیع کی اور ربوہ کو سرسبز بنانے کیلئے ذاتی کوشش کی اور نگرانی فرمائی۔یکم جنوری ۱۹۹۵ء کو آپ قائد ذہانت و صحت جسمانی مجلس انصار اللہ پاکستان مقرر ہوئے۔۱۹۹۵ء تا ۱۹۹۷ء قائد تعلیم القرآن مجس انصار اللہ پاکستان کے طور پر خدمات بجالاتے رہے۔دسمبر ۱۹۹۷ء کو سید نا حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے آپ کا تقرر بطور ناظر اعلیٰ و امیر مقامی فرمایا۔بطور ناظر اعلیٰ آپ ناظر ضیافت اور ناظر زراعت کے طور پر بھی خدمت بجالاتے رہے۔آپ تا انتخاب خلافت خامسہ اس منصب پر فائز رہے۔اگست ۱۹۹۸ء کو آپ کا تقرر بطور صدر مجلس کار پرداز ہوا۔اگست ۱۹۹۸ء کو آپ نے گلشن احمد نرسری ربوہ متصل جامعہ احمد یہ ربوہ کا افتتاح فرمایا۔۳۰ را پریل ۱۹۹۹ء میں معاندین احمدیت کی جانب سے آپ پر ایک جھوٹا مقدمہ بنایا گیا اور اس مقدمہ کی وجہ سے آپ 9 مئی تک اسیر راہ مولی رہے اور امئی ۱۹۹۹ء کو آپ کی رہائی عمل میں آئی۔۹۴