اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 88
اُردو کی کتاب چهارم کس طرح کہہ سکتا ہے کہ اس نے خدا کو پالیا ہے۔دعوت الی اللہ کے بارے میں دوسری بات یہ فرمائی کہ وہ بالحکمہ ہونی چاہئے۔حکمت کے بہت سے پہلو ہیں مثلاً (۱) موقعہ محل کے مطابق بات کی جائے (۲) گفتگو کے دوران سب سے مضبوط دلیل پہلے پیش کی جائے (۳) عمومی تبلیغ کے علاوہ بعض سنجیدہ اور مناسب افراد کو منتخب کر کے انہیں پیغام حق پہنچایا جائے۔(۴) منتخب شدہ افراد کو صرف ایک دفعہ تبلیغ کافی نہیں۔سچائی بار بار ان کے گوش گزار کی جائے۔(۵) کوئی شخص بات سنے کیلئے تیار نہ ہو تو اسے نصیحت کی بات کہہ کر اعراض کیا جائے۔تیسری بات یہ بتلائی کہ دعوت موعظہ حسنہ کے رنگ میں شروع کی جائے۔مخاطب کو بتلایا جائے کہ تبلیغ میں ان کا ذاتی مفاد کوئی نہیں بلکہ اس کی ہمدردی اور بھلائی مقصود ہے کیونکہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ جن قوموں نے خدا کی طرف بلانے والوں کا انکار کیا ہے وہ بالآخر ہلاک ہو گئے ہیں اس لئے آج جو پکارنے والا پکار رہا ہے منظمندی اسی میں ہے کہ اس کے پیغام پر کان دھرا جائے۔۸۸