اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 82 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 82

اُردو کی کتاب چهارم رہے۔۱۹۶۱ء میں آپ افتاء کمیٹی کے ممبر مقرر ہوئے۔۱۹۶۶ء سے نومبر ۱۹۶۹ء تک مجلس خدام الاحمدیہ کے صدر رہے۔یکم جنوری ۱۹۷۰ء کو فضل عمر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر مقر ہوئے۔۱۹۷۴ء میں جماعت احمد یہ کے ایک نمائندہ پانچ رکنی وفد نے حضرت خلیفہ مسیح الثالث کی قیادت میں پاکستان اسمبلی کے سامنے جماعت احمدیہ کے موقف کی حقانیت کو دلائل و براہین سے واضح کیا آپ اس وفد کے ایک رکن تھے۔یکم جنوری ۱۹۷۹ء کو آپ صدر مجلس انصار اللہ مقرر ہوئے اور خلیفہ منتخب ہونے تک اس عہدہ پر فائز رہے۔۱۹۸۰ء میں آپ احمد یہ آرکیکٹس اینڈ انجینئرز ہے ایسوسی ایشن کے سرپرست مقرر ہوئے۔جلسہ سالانہ ۱۹۸ء کے موقعہ پر اس ایسو سی ایشن نے جلسہ کی تقاریر کا ساتھ کے ساتھ انگریزی اور انڈونیشین زبان میں ترجمہ پیش کرنے کا کامیاب تجربہ کیا۔دور خلافت: ۱۰ جون ۱۹۸۲ء کو حضرت مصلح موعودؓ کی مقرر کردہ مجلس انتخاب خلافت کا اجلاس بعد نماز ظہر مسجد مبارک میں زیر صدارت حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک ۸۲