اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 83 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 83

اُردو کی کتاب چهارم احمد صاحب وکیل الاعلی تحریک جدید منعقد ہوا اور آپکو بالاتفاق خلیفی مسیح الرابع منتخب کیا گیا اور تمام حاضرین مجلس نے انتخاب کے معا بعد حضور کی بیعت کی۔۱۰ ستمبر ۱۹۸۲ء کو حسب پروگرام حضور نے مسجد بشارت اسپین کا تاریخ ساز افتتاح فرمایا اور واضح کیا کہ احمدیت کا پیغام امن و آشتی کا پیغام ہے اور محبت و پیار سے اہل یورپ کے دل اسلام کیلئے فتح کئے جائیں گے۔مسجد بشارت پید رو آباد کے افتتاح کے وقت مختلف ممالک سے آنے والے قریبا دو ہزار نمائندے اور دو ہزار کے قریب اہالیان اسپین نے شرکت کی۔ریڈیو ٹیلی ویژن اور اخبارات کے ذریعہ مسجد بشارت کے افتتاح کا سارے یورپ بلکہ دوسرے ممالک میں بھی خوب چرچا ہوا اور کروڑوں لوگوں تک سرکاری ذرائع سے اسلام کا پیغام پہنچ گیا۔الحمد للہ علی ذالک۔داعی الی اللہ بننے کی تحریک: سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی نے ۱۹۸۳ء کے آغاز میں ہی اپنے متعدد خطبات جمعہ میں جماعت کے دوستوں کو اس طرف توجہ دلائی کہ موجودہ زمانہ اس امر کا متقاضی ہے کہ ہر احمدی مرد، عورت، جوان، بوڑھا اور ۸۳