اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 76
اُردو کی کتاب چهارم سرانجام دیئے۔جون ۱۹۴۸ء سے جون ۱۹۵۰ء تک فرقان بٹالین کشمیر کے محاذ یر داد شجاعت دیتے رہے آپ اس بٹالین کے انتظامی کمیٹی کے ممبر تھے۔۱۹۵۳ء میں پنجاب میں فسادات ہوئے اور مارشل لاء کا نفاذ ہوا تو اس وقت آپ کو گرفتار کر لیا گیا۔اس طرح سنت یوسفی کے مطابق آپ کو کچھ عرصہ قید و بند کی صعوبتیں جھیلنا پڑیں۔۱۹۵۴ء میں مجلس انصار اللہ کی زمام قیادت آپ کے سپرد کی گئی۔مئی ۱۹۵۵ء میں حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے آپ کو صدر انجمن احمدیہ کا صدر مقرر فرمایا۔کالج کے پرنسپل کے علاوہ صدر انجمن احمد یہ کے کاموں کی نگرانی بھی تا انتخاب خلافت آپ کے سپرد رہی۔تقسیم ملک سے قبل باؤنڈری کمیشن کے لئے مواد فراہم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا اور حفاظت مرکز قادیان کے کام کی براہ راست نگرانی کرتے رہے۔دورِ خلافت: حضرت خلیفہ مسیح الثانی نے اپنے عہد خلافت میں ہی آئندہ نئے خلیفہ کے انتخاب کے لئے ایک مجلس مقرر فرما دی تھی جو مجلس انتخاب خلافت کے نام سے موسوم ہوئی حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی وفات پر اس مجلس کا اجلاس ۸ نومبر کو بعد نماز عشاء مسجد مبارک ربوہ میں زیر صدارت حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد 24