اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 75
اُردو کی کتاب چهارم ۱۷۰ تھے۔ان پیش خبریوں کے مطابق حضرت مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ المسح الثالث ۱۶ نومبر ۱۹۰۹ء کو بوقت شب پیدا ہوئے۔۷ را پریل ۱۹۲۲ء کو جبکہ آپ کی عمر تیرہ سال تھی حفظ قرآن کی تکمیل کی توفیق ملی۔بعد ازاں حضرت مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب سے عربی اور اردو پڑھتے رہے پھر مدرسہ احمدیہ میں دینی علوم کی تحصیل کے لئے باقاعدہ داخل ہوئے اور جولائی ۱۹۲۹ء میں آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا۔اس کے بعد میٹرک کا امتحان دیا اور پھر گورنمنٹ کالج لاہور میں داخل ہوکر ۱۹۳۴ء میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔اگست ۱۹۳۴ء میں آپ کی شادی ہوئی۔ستمبر ۱۹۳۴ء کو بغرض تعلیم انگلستان کے لئے روانہ ہوئے۔آکسفورڈ یونیورسٹی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کر کے نومبر ۱۹۳۸ء میں واپس تشریف لائے۔یورپ سے واپسی پر جون ۱۹۳۹ء سے اپریل ۱۹۴۴ء تک جامعہ احمدیہ کے پرنسپل رہے۔فروری ۱۹۳۹ء میں مجلس خدام الاحمدیہ کے صدر بنے۔اکتو بر ۱۹۴۹ء میں جب حضرت خلیفہ السیح الثانی رضی اللہ عنہ نے بنفس نفیس خدام الاحمدیہ کی صدارت کا اعلان فرمایا تو نومبر ۱۹۵۴ء تک بحیثیت : نائب صدر مجلس کے کاموں کو نہایت عمدگی سے چلاتے رہے۔مئی ۱۹۴۴ء سے لیکر نومبر ۱۹۶۵ء تک یعنی تا انتخاب خلافت تعلیم الاسلام کالج کے پرنسپل کے فرائض ۷۵