اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 58 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 58

جان رضی اللہ عنہا نے بیعت کی۔اُردو کی کتاب چهارم شروع خلافت سے ہی واعظین سلسلہ کا تقرر ہوا۔حضرت شیخ غلام احمد صاحب ، حضرت حافظ غلام رسول صاحب وزیر آبادی۔حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی رضوان اللہ علیھم ، اولین واعظ مقرر ہوئے جنہوں نے ملک کے طول و عرض میں پھر کر سلسلہ کی خدمات سرانجام دیں۔بے شمار تقاریر کیں مباحثات کئے اور متعدد مقامات پر جماعتیں قائم کیں۔آپ کے دور خلافت میں گرلز سکول اور اخبار ٹو ر کا ۱۹۰۹ء میں اجراء ہوا۔شاخ دینیات مدرسہ احمد یہ بن گئی۔۱۹۱۰ء میں مسجد نور کی بنیاد رکھی گئی اسی طرح مدرسہ تعلیم الاسلام ہائی اسکول اور اس کے بورڈنگ کی بنیاد رکھی گئی۔مسجد اقصیٰ کی توسیع ہوئی۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کی کوششوں سے انجمن انصار اللہ کا قیام عمل میں آیا اور اخبار الفضل جاری ہوا۔۱۹۱۳ء میں یورپ میں سب سے پہلا احمد یہ مشن قائم ہوا۔مولوی محمد علی صاحب اور خواجہ کمال الدین صاحب جو صدرانجمن احمدیہ کے ۵۸