اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 18
اُردو کی کتاب چهارم درج ذیل الفاظ اور ان کے معانی لکھیں، نیز انہیں جملوں میں استعمال کریں۔دوستانہ مراسم - اوصاف حمیدہ - شرف حاصل کرنا - تن من دھن۔جاں ثاری تقوی- دانشمندی منکسر المزاج - استقامت عصبیت- راه فرار- مسخر خلفشار-منصف-منزه جوابات لکھیں (۱) حضرت ابوبکر کا نام کیا تھا؟ (۲) کنیت ، نام ، لقب کی تعریف لکھیں؟ (۳) حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اعلیٰ قربانی کی کوئی مثال لکھیں ؟ (۴) حضرت ابوبکر کے عہد خلافت میں کن لوگوں نے بغاوت کی ؟ (۵) حضرت ابو بکر کے بیمار ہونے کی وجہ کیا تھی جس کی وجہ سے آپ کی - وفات ہوئی؟ تمرین (۱) استاد اس سبق کے کچھ حصے کی املاء لکھوائے۔(۲) طلباء اس سارے سبق کو خوشخط لکھیں۔(۳) طلباء اس کا خلاصہ اپنے الفاظ میں لکھیں۔۱۸