اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 17
اُردو کی کتاب چهارم کا بندوبست کیا۔یوں تو جب اور جتنا قرآن کریم نازل ہو تا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس کو لکھوا دیتے۔قرآن کریم کی ہر سورۃ اور اس کا نام اور اس کی ترتیب پھر سارے قرآن کریم کی ترتیب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہی حکم الہی سے عمل میں آچکی تھی لیکن یہ قرآن چمڑے کے ٹکڑوں ، پتھر کی سلوں اور کھجور کی چھال وغیرہ پر متفرق رنگ میں لکھا ہوا تھا محض اس خوف سے کہ مبادا قر آن کریم کی عبارت میں بعد ازاں اختلاف ہو جائے آپ نے تمام تحریروں کو جمع کرایا اور حفاظ کی مدد سے سارے قرآن کو یکجا اور محفوظ کر دیا۔وفات: حضرت ابو بکر نے ایک دن سردی میں غسل کیا جس کی وجہ سے آپ کو بخار ہو گیا اور آپ پندرہ دن بیمار رہے اس زمانہ میں آپ نے حضرت عمر کو امامت کے فرائض ادا کرنے کیلئے مقرر کیا۔بعد ازاں آپ نے اعلان فرما دیا کہ عمر آپ کے بعد جانشین ہوں گے۔آپ دو سال تین ماہ اور گیارہ دن خلیفہ رہے۔۲۲ اگست ۶۳۴ ء مطابق ۲۱ جمادی الآخر ۱۳ ہجری بروز پیر تریسٹھ سال کی عمر میں آپ نے وفات پائی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں دفن ہوئے۔(بحوالہ دینی نصاب صفحہ ۲۱۳) 1