اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 12
اُردو کی کتاب چهارم درج ذیل الفاظ اور ان کے معانی لکھیں، نیز انہیں جملوں میں استعمال کریں۔چشم و چراغ - مادر مشفق - سایہ سر سے اُٹھ جانا - کفالت - رحلت آغوش تربیت - خوش خلقی - فارغ البال - ایذا رسانیاں انتہاء کو پہنچنا۔معیت میت خونریز معرکہ محاصرہ - سلاطین - جہان فانی جوابات لکھیں - (۱) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ (۲) حضرت حلیمہ کون تھیں؟ (۳) حضور کو صادق اور امین کیوں کہا جاتا تھا؟ (۴) مقوقس کہاں کا بادشاہ تھا ؟ (۵) صلح حدیبیہ کے بارے میں دس سطروں پر مشتمل تفصیل لکھیں؟ تمرین (1) اس سبق کو خوشخط لکھیں۔(۲) استاد اس کے کچھ حصے کی املاء لکھوائے۔۱۲