اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 137 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 137

اُردو کی کتاب چهارم کو جب یہ تار ملی تو آپ اپنے مطب میں تشریف رکھتے تھے تار کے ملتے ہی یہ کہتے ہوئے اُٹھ کھڑے ہوئے کہ حضرت صاحب نے بلا توقف بلایا ہے میں جاتا ہوں اور گھر میں قدم رکھنے کے بغیر اڈہ خانہ کی طرف روانہ ہو گئے کیفیت یہ تھی کہ اس وقت جیب میں نہ خرچ تھا اور نہ ساتھ کوئی بستر وغیرہ گھر والوں کو اطلاع ملی تو پیچھے ملی سے ایک کمبل کسی شخص کے ہاتھ بھجوا دیا مگر خرچ کا انہیں بھی خیال نہ آیا اور اس وقت شاید گھر میں کوئی رقم ہوگی بھی نہیں۔اڈہ خانہ پہنچ کر حضرت خلیفہ اول نے یکہ لیا اور بٹالہ پہنچ گئے مگر ٹکٹ خریدنے کا کوئی سامان نہیں تھا چونکہ گاڑی میں کچھ وقت تھا آپ خدا پر توکل کر کے سٹیشن پر ٹہلنے لگ گئے اتنے میں ایک ہندور کیس آیا اور حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کو دیکھ کر عرض کی کہ میری بیوی بہت بیمار ہے آپ تکلیف فرما کر میرے ساتھ تشریف لے چلیں اور اسے میرے گھر پر دیکھ آئیں۔حضرت خلیفہ اسیح الاول نے فرمایا کہ میں تو امام کے حکم پر دلی جارہا ہوں اور گاڑی کا وقت ہونے والا ہے میں اس وقت نہیں جاسکتا اس نے بمنت عرض کیا کہ میں اپنی بیوی کو یہیں اسٹیشن پر لے آتا ہوں آپ اسے یہیں دیکھ لیں آپ نے فرمایا اگر یہاں لے آؤ اور گاڑی میں کچھ وقت ہو تو میں دیکھ لوں گا چنانچہ وہ اپنی بیوی کو اسٹیشن پر لایا اور آپ نے اسے دیکھ کر سخہ لکھ دیا یہ ہندور ٹیکس چپکے سے گیا اور دلی کا ٹکٹ لا کر حضرت خلیفہ ۱۳۷