اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 129 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 129

اُردو کی کتاب چهارم 66 جماعت ایک جان کا حکم رکھتی ہے اگر ان میں سے کوئی کسی کا فر کو پناہ دے تو اس کا احترام لازم ہے۔پھر آپ نے زینب کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: " جسے تم نے پناہ دی ہے اسے ہم بھی پناہ دیتے ہیں۔اور جو مال اس مہم میں ابو العاص سے حاصل ہوا تھا وہ اسے لوٹا دیا پھر آپ گھر میں تشریف لائے اور اپنی صاحبزادی زینب سے فرمایا: ابو العاص کی اچھی طرح خاطر تواضع کرو مگر اس کے ساتھ خلوت میں نہ ملو کیونکہ موجودہ حالت میں تمہارا اس کے ساتھ ملنا جائز نہیں ہے۔چند روز مدینہ میں قیام کر کے ابو العاص مکہ کی طرف واپس چلے گئے مگر اب ان کا مکہ میں جانا وہاں ٹھہرنے کی غرض سے نہیں تھا کیونکہ انہوں نے بہت جلد اپنے لین دین سے فراغت حاصل کی اور کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے مدینہ کی طرف روانہ ہو گئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچ کر مسلمان ہو گئے جس پر آپ نے حضرت زینب کو ان کی طرف بغیر کسی جدید نکاح کے لوٹا دیا یعنی زینب کو اجازت دے دی کہ اب وہ ان کے ساتھ ازدواجی تعلقات رکھ سکتی ہیں۔ابوالعاص حضرت ابو بکر کے عہد خلافت میں ۱۲ ہجری میں فوت ہوئے اور ان کی اور حضرت زینب کی بیٹی امامہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت عزیز تھیں حضرت فاطمہ کی وفات کے بعد حضرت علی کے نکاح میں آئیں مگر کوئی اولاد نہ ہوئی۔( بحوالہ سیرۃ خاتم النبین صفحه ۳۶۸) ۱۲۹