اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 124
اُردو کی کتاب چهارم قتل کر کے اپنے تئیں تباہ کر لیا۔اے کابل کی زمین تو گواہ رہ کہ تیری زمین پر سخت مجرم کا ارتکاب کیا گیا اے بد قسمت زمین ! تو خدا کی نظر سے گر گئی کہ تُو اس ظلم عظیم 66 کی جگہ ہے۔(تذکرۃ الشہا دتین روحانی خزائن صفحه ۷۴ ) کابل کی یہ بدقسمت زمین جو شہید مرحوم کا لہو بہانے کے جرم میں اللہ کی نظر سے گرگئی تھی آج تک گری ہوئی ہے اور اس جرم عظیم کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔اس شہادت کے فورا بعد افغانستان میں ہیضہ کی وباء پھوٹ پڑی سینکڑوں آدمی مرے۔اور اس وقت سے قتل و غارت کا جو سلسلہ جاری ہوا اب تک تھمتا نظر نہیں آتا۔اللہ کرے اہل افغانستان یہ حقیقت سمجھ جائیں کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام پر ایمان لا کر اور کچی تو بہ کر کے ہی اس جرم کا کفارہ ادا کیا جاسکتا ہے ورنہ یہ بدقسمتی پیچھا نہیں چھوڑے گی۔۱۲۴