اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 123 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 123

اُردو کی کتاب چهارم ایک گھنٹہ تک برابر ان پر پتھر برسائے گئے حتی کہ ان کا جسم پتھروں میں چھپ گیا مگر انہوں نے اُف تک نہ کی۔ایک شیخ تک نہ ماری۔“ ( ملفوظات جلد ۱۰ ، صفحه ۱۴۰) ہائے وہ معصوم اس کی (یعنی بادشاہ افغانستان کی ) نظر کے سامنے ایک بکرے کی طرح ذبح کیا گیا اور باوجود صادق ہونے کے اور باوجود پورا ثبوت دینے کے اور باوجود ایسی استقامت کے کہ صرف اولیاء کو دی جاتی ہے پھر بھی اس کا پاک جسم پتھروں سے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا اور اس کی بیوی اور اس کے یتیم بچوں کو خوست سے گرفتار کر کے بڑی ذلت اور عذاب کے ساتھ کسی اور جگہ حراست میں بھیجا گیا۔(تذکرۃ الشہا دتینر وحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۵۵) ”اے عبد اللطیف تیرے پر ہزاروں رحمتیں کہ تو نے میری زندگی میں ہی اپنے صدق کا نمونہ دکھایا اور جو لوگ میری جماعت میں میری موت کے بعد ر ہیں گے میں نہیں جانتا کہ وہ کیا کام کریں گے۔" (روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۶۰) ”ہائے اس نادان امیر نے کیا کیا کہ ایسے معصوم شخص کو کمال بے دردی سے ۱۲۳