اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 100
اُردو کی کتاب چهارم صدر کے ساتھ تسلیم کرتی ہے کیونکہ جماعت اس عقیدہ اور یقین پر قائم ہے کہ خلیفہ وقت دُعا اور غور و فکر کے بعد اللہ کی راہنمائی سے فیصلہ صادر فرماتے ہیں اور جماعت بار ہا یہ مشاہدہ کر چکی ہے کہ اللہ تعالیٰ خلیفہ وقت کے فیصلوں میں برکت بخشتا ہے۔صدر انجمن احمدیه یہ جماعت کا سب سے بڑا اور اہم ادارہ ہے جو بانی جماعت احمد یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی زندگی ہی میں قائم فرمایا تھا جماعت کے لازمی چندہ جات کا انتظام و التزام اور تمام تربیتی تعلیمی تبلیغی اور رفاہی کاموں کی نگرانی اس انجمن کے سپرد ہے۔تمام مقامی ضلعی اور صوبائی امارت کے نظام اس انجمن کی نگرانی میں چلتے ہیں۔اس انجمن کے تحت کئی دفاتر اور نظارتیں ہیں ہر نظارت کا اعلیٰ عہدیدار ناظر“ کہلاتا ہے۔مثلاً ناظر تعلیم ، ناظر اصلاح وارشاد، ناظر نشر واشاعت، ناظر دعوة الی اللہ، ناظر بیت المال آمد و خرچ ، ناظر امور عامہ وغیرہ اور پوری نظارتوں کا نگران ناظر اعلیٰ کہلاتا ہے۔اور پوری صدرانجمن کا ایک صدر ہوتا ہے جو صدر صدرانجمن احمدیہ کہلاتا ہے۔تحریک جدید انجمن احمدیه: جماعت احمدیہ کے دوسرے خلیفہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے ۱۹۳۴ء میں بیرونی ممالک میں تبلیغ واشاعت اسلام کی غرض سے ایک نئی تحریک جاری