اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 99
اُردو کی کتاب چهارم خوشی محسوس کرتے ہیں۔ان مقامی ضلعی اور صوبائی اور ملکی عہدیداروں کے علاوہ خلیفہ وقت کی نگرانی میں مندرجہ ذیل اہم ادارے کام کرتے ہیں۔مجلس شوری یا مجلس مشاورت : یہ دو طرح کی ہوتی ہے ایک تو انٹرنیشنل شوری ہے جو خلیفہ وقت کی موجودگی میں منعقد ہوتی ہے جس میں تمام عالمگیر جماعتوں کے نمائندے شامل ہوتے ہیں دوسرے ملکی شوری ہوتی ہے جس میں اُس ملک کی مجلس عاملہ کے علاوہ تمام جماعتوں کے امراء وصدر صاحبان اور جماعتوں کے منتخب نمائندے شریک ہوکر اہم جماعتی مشورے کرتے اور اپنی تجاویز خلیفہ وقت کی خدمت میں راہنمائی اور منظوری کیلئے پیش کرتے ہیں۔اس ضمن میں یہ بات یاد رکھنے والی ہے کہ ملکی شورٹی ہو یا ان نیشنل شوری ہو اس کے نمائندوں کا یہ فرض ہوتا ہے کہ تمام تجاویز پر غور اور مشورہ کرنے کے بعد اپنی تجاویز خلیفہ وقت کی خدمت میں پیش کر دیں۔آخری فیصلہ خلیفہ وقت کا ہوتا ہے خواہ وہ شوریٰ کی سفارشات کو پورے طور پر منظور فرمالیس یا ترمیم کے ساتھ منظوری عطا فرمائیں یا ان سفارشات کو کلبی نا منظور کر کے اس کے نقصانات وغیرہ کے بارے میں راہنمائی فرماتے ہوئے نئی ہدایات جاری فرمائیں۔جو بھی فیصلہ خلیفہ وقت کی طرف سے صادر ہو جماعت اس کو پورے انشراح ۹۹