اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 44 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 44

سبق نمبر : ۱۳ : اُردو کی کتاب سوم : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے زیادہ سختی کا دن (طائف) ایک دن حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ یا رسول اللہ کیا احد سے بھی زیادہ سختی کا دن آپ پر آیا ہے۔آپ نے فرمایا کہ میں نے تمہاری قوم قریش سے جو مصیبتیں اٹھائی ہیں وہ احد سے بہت بڑھ کر ہیں۔اور سب سے زیادہ تکلیف مجھے اس دن پہنچی جس دن میں طائف میں عبدیالیل کے پاس گیا اس نے میری دعوت رڈ کر دی میں نہایت رنج و ملال کے ساتھ وہاں سے چل نکلا۔ان لوگوں نے وہاں کے شہدے اور او باش میرے پیچھے لگا دیئے اور انہوں نے کئی میل تک مجھے ہوش نہ آنے دیا۔اتنا مارا اور پتھر برسائے کہ مجھے ہوش نہ رہا کہ کدھر جا رہا ہوں میں نے اپنا منہ بچانے کے لئے اپنا سر نیچے کر رکھا تھا۔اور میرے ہوش و ہواس بیجا نہ