اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 26
: اُردو کی کتاب سوم : اے ہمارے رب ! میں نے یہ کام اس لئے کیا ہے کہ تا وہ تیری عبادت کو قائم کریں اور تیرے لئے ان کی زندگی وقف ہو۔پس تو لوگوں کے دل ان کی طرف جھکا دے اور انکو اچھے اچھے ثمرات کا رزق عطا کرتا کہ وہ تیرے شکر گزار ہوں۔“ (سورہ ابراہیم آیت ۳۸) عام مؤرخین بیان کرتے ہیں اور حدیث میں بھی ذکر آتا ہے کہ جب حضرت ہاجرہ کا زاد ختم ہو گیا تو لوازمات بشری کے ماتحت ان کو اپنے بیٹے کے متعلق سخت فکر پیدا ہوا اور وہ ادھر اُدھر پانی کی تلاش میں پھریں مگر پانی کی ایک بوند تک نہ ملی اور بچے کی حالت پیاس سے ابتر ہوتی گئی۔آخر ہاجرہ سے اسماعیل کی حالت زار دیکھی نہ گئی اس لئے وہ وہاں سے انھیں تا کہ اپنے بچے کی پیاس کی موت کو نہ دیکھیں اور آسمان کی طرف منہ کر کے روئیں اور پانی کی تلاش میں پھر ادھر اُدھر بھاگیں اور ارد گرد کے علاقہ پر اچھی طرح نظر ڈالنے کی غرض سے صفا کی پہاڑی پر چڑھ گئیں لیکن وہاں سے بھی جب کوئی چیز نظر نہ آئی تو بھاگتی ہوئی مروہ کی پہاڑی پر آئیں وہاں سے پھر دوڑتی ہوئی صفا کی طرف گئیں اور اس طرح انہوں نے ایک نہایت گھبراہٹ اور بیتابی کی حالت میں ان پہاڑیوں پر سات چکر لگائے ۲۶