اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 25 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 25

اُردو کی کتاب سوم : حضرت ابراہیم کو واپس جاتے دیکھ کر حضرت ہاجرہ اُن کے پیچھے پیچھے آئیں اور نہایت درد آمیز الفاظ میں کہنے لگیں : " آپ کہاں جاتے ہیں اور ہم کو اس طرح کیوں اکیلا چھوڑ کر جارہے ہیں ؟ حضرت ابراہیم خاموشی کے ساتھ قدم بڑھاتے گئے اور کوئی جواب نہ دیا۔آخر ہاجرہ نے کہا آپ کچھ تو بولیں۔" کیا خدا نے آپ سے ایسا فرمایا ہے؟ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کہا: ”ہاں“ اور پھر خاموشی کے ساتھ آگے بڑھتے گئے۔اس پر ہاجرہ بولیں : ”اگر اللہ کا حکم ہے تو پھر آپ بے شک جائیں اللہ ہم کو ضائع نہیں کرے گا۔یہ کہہ کر ہاجرہ واپس لوٹ آئیں۔قرآن شریف میں اس واقعہ کا حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ان الفاظ میں ذکر آتا ہے: یعنی جب حضرت ابراہیم علیہ السلام ہاجرہ اور اسماعیل علیہ السلام کو چھوڑ کر واپس جانے لگے تو انہوں نے تھوڑی دور جا کر پیچھے نظر ڈالی اور خدا کے حضور یوں دعا کی کہ: اے ہمارے رب !میں نے اپنی نسل کے ایک حصے کو اس غیر آباد بنجر وادی میں تیرے عزت والے گھر کے پاس بسایا ہے۔۲۵