اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 24 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 24

سبق نمبر : ۸ : اُردو کی کتاب سوم : کر۔حضرت ہاجرہ کا کر اسماعیل علیہ السلام ابھی بچہ ہی تھے کہ اُن کی سوتیلی ماں سارہ نے کسی بات پر ناراض ہو کر حضرت ابراہیم علیہ السلام سے کہا کہ ہاجرہ اور اس کے بیٹے کو گھر سے نکال دو۔ابراہیم علیہ السلام کو طبعا اس قول پر بہت رنج پیدا ہوا مگر خدا تعالیٰ نے ابراہیم علیہ السلام سے فرمایا کہ رنجیدہ مت ہو اور اس بات کو بُرا نہ جان بلکہ جیسے سارہ کہتی ہے ویسے ہی کر۔اسحاق بھی تیری اولاد ہے مگر مجھے ہاجرہ کے فرزند جے اسماعیل سے ایک قوم بنانا ہے۔چنانچہ اس الہی ارشاد کے ماتحت حضرت ابراہیم علیہ السلام نے سینکڑوں میل کا سفر اختیار کر کے حضرت اسماعیل اور ان کی والدہ ہاجرہ کو عرب کے علاقہ حجاز کے اندر وادی بلکہ میں لاکر آباد کیا۔یہ وہ وادی ہے جہاں اب مکہ آباد ہے اس وقت یہ ایک بالکل غیر آباد اور ویران وادی تھی۔اس وادی میں صفا اور مروہ کی گھاٹیوں کے پاس ان دو بے کس اور بے بس جانوں کو تھوڑے سے زاد کے ساتھ چھوڑ کر حضرت ابرا ہیم اپنے وطن کو واپس روانہ ہوئے۔۲۴