اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 64
سبق نمبر : ۱۹ : اُردو کی کتاب سوم : إيثار ایک غزوہ میں حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ بن ابو جہل ، حضرت حارث بن ہشام رضی اللہ عنہ اور حضرت سہیل بن عمر رضی اللہ عنہ زخمی ہوئے۔تینوں جان کنی کی حالت میں تھے اور شدید پیاس محسوس کر رہے تھے۔ایسی حالت میں ایک شخص حضرت عکرمہ کے لئے پانی لایا۔ظاہر ہے کہ ایسے نازک وقت میں پانی کے چند قطرات ان کے لئے کتنی بڑی قیمتی چیز تھی۔عام حالات میں دوسرے کے لئے ایثار کرنا اور اپنے جذبات کو دوسرے کے لئے قربان کر دینا کوئی ایسی مشکل بات نہیں۔لیکن جب انسان کو اپنا آخری وقت نظر آرہا ہو اور وہ جانتا ہو کہ اس وقت پانی کا ایک قطرہ میرے لئے آب حیات کا حکم رکھتا ہے اس وقت اپنی حالت کو فراموش کر دینا اور اپنے بھائی کی ضرورت کا احساس کر کے اسے مقدم کرنا کس قدر مشکل کام ہے۔اس کا اندازہ ہر شخص بآسانی لگا سکتا ہے۔لیکن لاکھوں لاکھ در ود ہوں اس مقدس وجود پر جس نے عرب کے وحشیوں میں جو ایک دوسرے کے ۶۴